سال 2020 اور ہم

آج سال کی آخری شب ہے۔ تمام لوگوں کو نئے سال کی مبارک ہو، اللہ کرے کہ آنیوالا سال ہم سب کے لئے ، ہمارے وطن کے لئے خوش آئند ہو، کامیابیاں اور خوشیاں لے کر آئے۔ رواں سال کئی مشکلات،پریشانیاں اور چیلنجز لے کر آیا۔ ترقی اور خوشحالی کا دور دیکھنے کی آس میں لوگوں نے گزارا۔ملکی سلامتی اور امن امان کے حوالے سے  مثبت اور منفی دونوں طرح کے واقعات شامل تھے، سب سے اہم پہلو یہ تھا کہ اس سال نے دنیا بھر میں نوجوانوں‌کی قوت کو…

مزید پڑھیں

گیس بحران؛ خطرے کی گھنٹی بج گئی

Gas-Load-Shedding

اسلام آباد: گیس کے بحران کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ 2023 میں بڑھ کر 4 ارب 65 کروڑ کیوبک فٹ ہوجائے گا۔ جبکہ 2028 میں یہ شارٹ فال بڑھ کر 6 ارب 72 کروڑ کیوبک فٹ ہوجائے گا۔ آئندہ سال گیس کا شارٹ فال 4 ارب کیوبک فٹ یومیہ ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی گیس کی فراہمی 2023 تک 751 ایم ایم سی ایف ڈی کم ہوجائے گی ۔ مقامی گیس کی فراہمی 2028 تک ایک ارب 66 کروڑ کیوبک فٹ کم ہوجائے گی۔ اس شارٹ…

مزید پڑھیں

نئے سال کے آغاز پر عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا

Petrol-Prices-Reduction

اسلام آباد: نئے سال کی آمد پر حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔ پیٹرولیم مصنوعات 3روپے 10پیسے فی لیٹر تک مہنگی کر دی گئیں۔ اضافے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیٹرول 2.61 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے اب 116.60 روپے فی لیٹر ملے گا جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 2.25 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے سے 127.26 روپے فی لیٹر ملے گا۔ اس کے علاوہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے…

مزید پڑھیں

عدالت نے پی آئی اے کےسربراہ کو کام کرنے سے روک دیا

فائل فوٹو

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو ایئر مارشل ارشد ملک کو منگل کے روز سندھ ہائی کورٹ (ایس ایچ سی) نے سی ای او کے عہدے کے لئے ان کی اہلیت سے متعلق دائر درخواست پر کام بند کرنے سے روک دیا ہے۔ پی آئی اے کے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن (ایس اے ایس اے) کے جنرل سکریٹری، صفدر انجم نے، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں ملک کی ایئر لائن کے سی ای او کی حیثیت سے تقرری کو چیلنج…

مزید پڑھیں

سال نو میں وفاقی کابینہ میں پھر رد و بدل کا امکان

اسلام آباد: سال 2019 میں وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری رہا لیکن یہ تبدیلیوں کا سلسلہ 2020 میں بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ نومبر 2019 میں پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا، پنجاب اور وفاقی کابینہ میں تبدیلیوں کا اعلان کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ اس سے قبل 18 اپریل اور 18 نومبر کو دو دفعہ کابینہ میں تبدیلی کی جا چکی ہے جس میں کچھ وزراء کے قلمدان تبدیل کیے گئے۔ ذرائع کے کابینہ میں 2 بار تبدیلی…

مزید پڑھیں

ملائشیا میں پھنسے 113 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ایئرپورٹ پر کوالالمپور سے آنے والے 113 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے قانونی کارروائی کرتے ہوئے تمام مسافروں کو کلیئر کر دیا ہے۔ ملائشیا سے آنے والے مسافروں کے لیے ایف آئی اے امیگریشن نے خصوصی کاؤنٹر قائم کیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 6 بج کر 5منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔ وزارت اورسیز پاکستانیز کے حکام نے ملائشیا کی جیلوں سے آنے والے قیدیوں کا استقبال کیا۔ مسافروں کی جانب سے وزیر اعظم…

مزید پڑھیں

نیب نیازی گٹھ جوڑ نے سب کچھ تباہ کر دیا: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb PMLN

لاہور : ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے معیشت، کاروبار، روزگار سب تباہ کردیا۔ لاہور میں بات کرتے ہوئے ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ عمران خان اپنے دوستوں کو بچانے کیلئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے۔ سیاسی انتقام، حسد اور بغض میں پورے ملک کا بیڑہ غرق کردیا گیا۔ ‎مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت سے کوئی ریلیف چاہیے نہ ہی ضرورت ہے۔ لیگی رہنماؤں کی بے گناہی عدالتوں میں ثابت ہوئی۔ نیب آرڈیننس سے…

مزید پڑھیں

سی ڈی اے کی بھرتیوں، اپ گریڈیشن و کیڈر تبدیلی کا ریکارڈ نیب کے حوالے

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے  نیب کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں، اپ گریڈیشن اور کیڈر تبدیلی کا ریکارڈ طلب کیے جانے پر متعلقہ ریکارڈ نیب کے حوالے کر دیا ہے۔   تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے نے دس سالوں میں بھرتیوں، کیڈر تبدیلی اور اپ گریڈیشن کا ریکارڈ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ سی ڈی اے سے دس سالوں کے دوران بھرتیوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ سی ڈی اے کے ایک ہزار سے زائد افسران اور ملازمین نے مختلف…

مزید پڑھیں

نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کل اپنا عہدہ سنبھالیں گے

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے نامزد کردہ   بابر یعقوب فتح محمد آج  (31 دسمبر کو) سیکریٹری الیکشن کمیشن کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے۔ ان کی جگہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب ظفر اقبال حسین فرائض سنبھالیں گے۔الیکشن کمیشن کے نئے سیکریٹری ظفر اقبال حسین کل (یکم جنوری) کو اپنا منصب سنبھالیں گے۔  دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا معاملہ موسم کی خرابی کی وجہ سے  مزید ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا گیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر اور…

مزید پڑھیں

بلاول اقتدار کی خواہش زبان پر لے آئے: فردوس عاشق

SAPM-Firdous Ashiq Awan

اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اقتدار کی خواہش بلاول بھٹو زرداری کی زبان پر آہی گئی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے  میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی۔ اس پر ردعمل دیتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت گرانے کے لئے ایم کیو ایم کو…

مزید پڑھیں

رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 103 ارب روپے ٹیکس ریفنڈ کر دیا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 103 ارب روپے کے ریفنڈ کیے گئے ہیں۔ ملک بھر میں بڑے بڑے ریٹیلرز کو پوائنٹ آف سیلز کے ساتھ منسلک کیا جا رہا ہے۔ شناختی کارڈ کی غلطی پر تاجروں کے خلاف جون تک کارروائی نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے ممبر پالیسی ڈاکٹر حامد عتقی سرور نے ممبر کسٹمز کے ہمراہ پریس کانفرنس ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 103 ارب روپے کے…

مزید پڑھیں

سال نو پر کراچی میں پابندی؛ وزیر اعلی سندھ نے کنٹینر لگانے سے منع کر دیا

Murad Ali Shah - CM Sindh - PPP

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو پر کنٹینر لگانے سے بھی انتظامیہ کو سختی سے منع کر دیا ہے اور شہریوں سے کہا ہے کہ کسی کو تنگ نہیں کیا جائے گا یہ شہر آپ کا ہے ،اس کی خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا سب کی ذمہ داری ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کے عوام ساحل سمندر پر پُرامن طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہہ سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے عوام کو…

مزید پڑھیں

سال نو کی تیاریاں، انتظامیہ نے وارننگ جاری کر دی

فائل فوٹو

راولپنڈی اسلام آباد: راولپنڈی اسلام آباد میں نیو ائیر نائٹ کے موقع پر تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔ انتظامیہ نے بھی ون ویلنگ، خطرناک کرتب کے خواہش مندوں کیخلاف کمرکس لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سال 2019 کو الوداع کہنے کےلیے نیو ائیر نائٹ منانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ نے قانون کی خلاف ورزی کے حوالے سے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے خصوصی سکواڈ الرٹ کر دیا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ شہر اقتدار میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری…

مزید پڑھیں

ایم کیو ایم کو پیپلز پارٹی کی آفر؛ حکومتی رابطہ کمیٹی کا ایم کیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ

اسلام آباد: بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو آفر کے بعد حکومت بھی متحرک  ہو گئی ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر حکومتی رابطہ کمیٹی کے ایم کیو ایم سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ ایم کیو ایم کے گمشدہ کارکنان اور فنڈز کے اجرا سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔ حکومتی رابطہ…

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کروانے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئے اے ملازمین کی ڈگریاں چیک کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر چیئرمین ایچ ای سی،ایم ڈی پی آئی اے اور اٹارنی جنرل کو طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں  دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے  ڈگریوں کی تصدیق کروا کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم جاری کر دیا۔ وکیل درخواست گزار مدثر حسن رضا نے اپنے دلائل میں موقف اختیار کیا کہ پی آئی اے ملازمین نے آزاد کشمیر کی…

مزید پڑھیں

چین سے پاکستان آنے والا مسافر اسلام آباد ائیر پورٹ پر لٹ گیا

اسلام آباد: چین سے پاکستان آنےوالے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر لوٹ لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چین سے آنے والے شہری محمد شیراز کا پرس نامعلوم چور اسلام آباد ائیر پورٹ کی پارکنگ سے چُرا کر فرار ہو گیا۔ متاثرہ شہری کا دعوی ہے کہ پرس میں دس لاکھ ین، شناختی کارڈز سمیت ایم دستاویزات تھے۔ کارپارکنگ میں موجود بھکاری کو پولیس نے چور کا ساتھی ہونے کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ محمد شیراز قومی پرواز پی کے 583 سے بیجنگ سے اسلام آباد پہنچا تھا   آئی ڈی:…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن اراکین کی تعیناتی کے لیے حکومت کو 15 دن کی مہلت

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے دو نئے اراکین کی تعیناتی کے لیے حکومت کو مزید 15 دن کی مہلت دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مزید مہلت کی استدعا منظور کر لی۔ لیگل ایڈوائزر قومی اسمبلی عبداللطیف یوسفزئی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی کا آخری اجلاس کل ہوا تھا مگر دھند کی وجہ سے کچھ ممبرز نہیں آ سکے۔ گذشتہ کمیٹی نے جو رولز بنائے تھے وہ موجودہ حالات میں قابل عمل نہیں۔ چیف…

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ملازمین کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کر لی۔ عدالت نے سروس ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کےملامین پر سٹور سے کروڑوں روپے کی گندم غائب کرنے کا الزام ہے تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دئیے کہ کروڑوں روپے کا حکومتی نقصان ہوا ،اس کا ذمہ دار کون ہے۔  آپ کو تو معلوم ہی نہیں ہے کہ آپ…

مزید پڑھیں

سپریم کورٹ کا سابق اسٹینو سے چھ سال کی تنخواہ وصول کرنے کا حکم

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سابق اسٹینو ٹائیپسٹ کابینہ محمد افضل سے چھ سال کی تنخواہ وصول کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سابق اسٹینو ٹائیپسٹ محمد افضل کے وکیل  نے موقف اپنایا کہ محمد افضل کو معطلی کے دوران آفس نہ آنے کا کہا گیا۔ چیف جسٹس گلزار احمد  نے ریمارکس  دئے کہ چھ سال تک آپ کا موکل غیر حاضر رہا۔ کیا حکومت سے ماہانہ وظیفہ لگا ہوا تھا؟  عدالت کا…

مزید پڑھیں

سال نو پر بادل خوب جم کر برسیں گے

اسلام آباد: ملک بھر میں سال نو پر خوب بارش برسے گی جس سے سردی شدت میں بھی اضافہ ہو جائےگا۔ تفصیلات کے مطابق مغربی ہواؤں کا بارش برسانے والا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر ملک بھر میں بادل جم کے برسیں گے۔ بالائی خیبر پختو نخوا کے پہاڑی علاقوں اور گلکگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور بالائی سندھ کے بیشتر میدانی علاقوں میں جبکہ خیبر…

مزید پڑھیں