جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل

Credit: The National Interest

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی تاریخ کے جدید ترین جنگی طیارے نے کامیاب اڑان بھر لی۔ چوتھی جنریشن والے جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 کو  کامیاب آزمائشی پروازوں کے بعد باقاعدہ طور پر پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عسکری ذرائع کی جانب سے بتایا جا رہا ہے کہ چوتھی جنریشن والے جنگی طیارے کو باقاعدہ آپریشنل کر دیا گیا ہے۔ جے ایف 17 تھنڈر کی آزمائشی پرواز بھی کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ 2020 تک مزید تین طیارے پاک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق 2 نشستوں والا جے ایف 17 تھنڈر بی بھی مقامی سطح پر تیار کردہ ہے۔ جدید ترین آلات اور ریڈار سے لیس یہ لڑاکا طیارہ عالمی منڈیوں میں موجود چوتھی جنریشن کے جنگی جہازوں کے ہم پلہ ہے۔ یہ طیارہ پاکستان ایرناٹیکل کمپلیکس میں تیار کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment