سانحہ آرمی پبلک سکول؛ شہدا کے لیے تقریب کا انعقاد

16 دسمبر 2014 کو آرمی پبلک اسکول پشاور پر دہشت گردوں نے حملہ کیا

پشاور: آرمی پبلک سکول پشاور کے شہدا اور غازیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا اور کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

تقریب کے آغاز میں شہدا کے لئے خصوصی دعا کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کور کمانڈر پشاور نے شہدا کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کی۔  سکول کے بچوں نے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی  بھی کی۔

واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو تحریک طالبان پاکستان کے چھ مسلح دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول پشاور پر حملہ کیا جس میں 132 بچوں سمیت 149 افراد شہید ہوئے۔ بعد ازاں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے ریسکیو آپریشن کیا اور تمام دہشت گردوں کو ہلا ک  کر کے 960 افراد کو بچا  لیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment