مشرف کسی صورت غدار نہیں ہوسکتے: ترجمان پاک فوج

DG ISPR - Gen (R) Musharraf

راولپنڈی: خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا کے فیصلے پر پاک فوج کا انتہائی شدید ردِ عمل بھی سامنے  آگیا  ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سابق صدرنےملک کےدفاع کے لیےجنگیں لڑی ہیں، وہ کسی صورت بھی غدار نہیں ہو سکتے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ خصوصی عدالت کے فیصلے پر افواج پاکستان میں شدید غم و غصہ اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ پرویز مشرف ملک کے صدر، آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی رہ چکے ہیں۔ اُنہوں نے چالیس سال ملک کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے پاکستان کے دفاع کے لیے جنگیں لڑی ہیں۔  وہ کسی صورت بھی غدارنہیں ہوسکتے۔ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کے کیس سےمتعلق خصوصی کورٹ نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے جبکہ کیس کو عجلت میں نمٹایا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو اپنے دفاع کا حق نہیں دیا گیا۔ عدالتی کارروائی شخصی بنیاد پر کی گئی۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فوج توقع کرتی ہے کہ جنرل (ر) پرویز مشرف کو آئین کے تحت انصاف دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت کا حکم سناتے ہوئے قرار دیا تھا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے 3 نومبر 2007 کو آئین پامال کیا اوراُن پر آئین کے آرٹیکل 6کو توڑنے کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ تین رکنی بینچ میں سے دو ججز نے سزائے موت کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ بنچ میں شامل سندھ ہائیکورٹ کے جج نذر محمد اکبر نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی ٹوئیٹ

متعلقہ خبریں

Leave a Comment