حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر نیب کو نوٹس جاری

حمزہ شہباز

لاہور:  لاہورہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت13 جنوری تک ملتوی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہبازکی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی۔ وکیل حمزہ شہباز کے وکیل  نے کہا کہ حمزہ شہبازکو ہائیکورٹ کے دورکنی بنچ پر مکمل اعتماد ہے۔ جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ حمزہ شہبازنے اس بنچ پر اعتراض کیا تھا۔ کیا آپ نے اس بنچ کے بارے میں حمزہ شہبازشریف سے ہدایات لیں؟ وکیلِ حمزہ شہباز نے کہا کہ جی! حمزہ شہباز سے ہدایات کے بعد ہی مکمل اعتماد کی بات کررہے ہیں۔ ہائیکورٹ نے حمزہ شہبازکی ضمانتوں پر رہائی کی درخواستوں پر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 13 جنوری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment