اسلام آباد میں بین الاقوامی ٹینس مقابلے، اعصام الحق بازی لے گئے

اعصام الحق - ٹوئیٹر

اسلام آباد : بینظیر بھٹو شہید ٹینس ٹورنامنٹ میں اعصام الحق قریشی اور عقیل خان بازی لے گئے اور مینز ڈبلز کا مقابلہ اپنے نام کرلیا۔

اسلام آباد میں بین الاقوامی کھیلوں کی بہار آگئی۔ ٹینس کے بین الاقوامی مقابلوں کا میلہ اسلام آباد میں سجا۔ جمعرات کو اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے  فائنل میں محمد شعیب اور حذیفہ رحمٰن ٹینس سٹارز اعصام الحق اور عقیل خان کے ساتھ خوب جم کر کھیلے۔ پہلے سیٹ میں شعیب اور حذیفہ نے 3 سیٹ اپنے نام کیے جبکہ دوسرے سیٹ میں دونوں ٹیموں نے اچھا کھیل پیش کیا۔ آٹھویں سیٹ میں اعصام الحق اور عقیل خان نے سروس بریک کی اور 3-6 سے دوسرا سیٹ بھی اپنے نام کیا۔ فائنل میچ میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،  پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ، سینیٹر تاج حیدر اور دیگر حکام موجود تھے۔ تمام رہنماؤں نے کھلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment