بھارتی فوج کے سربراہ کا بیان۔۔ پاک فوج کا کرارا جواب

تفصیلی فیصلے نے ہمارے خدشات کو سچ ثابت کر دیا: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی: بھارتی فوج کے سربراہ کی جانب سے دئیے گئے اشتعال انگیز بیان پر پاک فوج کا رد عمل سامنے آ گیا ہے۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کی جانب سے اشتعال انگیز بیان سامنے آیا ہے۔ بھارتی آرمی چیف کا بیان اور لائن آف کنٹرول پر بھارت کی دراندازی کی تیاریاں سازش ہے۔ بھارت یہ سب کچھ متنازع شہریت بل کے خلاف مظاہروں سے توجہ ہٹانے کیلئے کررہا ہے۔  ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔

یاد رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے ساتھ حالات کسی بھی وقت مزید خراب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی فوج کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کے لئے ہمیشہ تیار رہتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment