عائشہ فاروقی نئی ترجمان دفتر خارجہ مقرر

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقہ

اسلام آباد: عائشہ فاروقی کو نیا ترجمان دفتر خارجہ مقرر کر دیا گیا جس کا باضابطہ نوٹیفیکیشن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر محمد فیصل کے جرمنی میں بطور پاکستانی سفیر تعیناتی کے بعد عائشہ فاروقی کو نئی ترجمان دفتر خارجہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عائشہ فاروقی جلد اپنے دفتر کا چارج سنبھالیں گی جس کے بعد انہیں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ عائشہ فاروقی کو ڈاکٹر محمد فیصل کے بعد ترجمان دفتر خارجہ تعینات کیا گیا ہے جبکہ ان سے قبل یہ ذمہ داری نبھانے والے ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا ہے۔ وہ بطور ڈی جی جنوبی ایشیاء بھی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ عائشہ فاروقی امریکی شہر ہیوسٹن میں بطور قونصل جنرل اپنی ذمہ داریاں سر انجام دے رہی تھیں۔ اس سے قبل عائشہ فاروقی یونیسکو پیرس، ڈی ایف آئی ڈی لندن،  میں بھی خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔  عائشہ فاروقی قاہرہ اور انقرہ میں  بھی سفارتی ذمہ داریاں  ادا کر چکی ہیں۔ عائشہ فاروقی کی بطور ترجمان دفتر خارجہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment