لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوانے بھارت کے نئے آرمی چیف نامزد


نئی دہلی: بھارت کی وزارت دفاع نے  لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوانے کو بھارتی فوج کا نیا سربراہ نامزد کر دیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق  لیفٹیننٹ جنرل منوج ناراوانے 31 دسمبر 2019کی سہ پہر سے اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔

  لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوانے  اس وقت وائس چیف آف آرمی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ خبر رساں ادارے کے مطابق موجودہ بھارتی آرمی چیف بپن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ ستمبر میں وائس چیف آف آرمی بننے والے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوانے مشرقی کمانڈ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں جو ہمسایہ ملک چین سے تقریباً چار ہزار کلو میٹر دور ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا نےسینئر ترین فوجی جنرل ہیں۔  انہوں نے بھارتی آرمی میں تقریباً 37 سال ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ جنرل نا راوانے شٹریہ رائفلز بٹالین، جموں کشمیر اورانفٹنری بریگیڈ میں بھی ڈیوٹی کر چکے ہیں۔ یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا نے  نے ساتویں بٹالین سے کمیشن حاصل کیا اور جون 1980ء میں سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں پہلی ذمہ داری سنبھالی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.