سپریم کورٹ میں انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سپریم کورٹ انفارمیشن ڈیسک کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزار احمد اور جسٹس مشیر عالم سمیت دیگر  نے شرکت کی۔ افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ بار کے نمائندگان بھی شریک ہوئے۔ ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق انفارمیشن سینٹر سے سائلین کو مقدمات کی تفصیلات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ اس سہولت سے اب کوئی بھی کیس پارٹی کے نام کیس نمبر کے ساتھ تلاش کیا جا سکتا ہے ۔ ڈائریکٹر آئی ٹی نے  کیوسک ڈیسک سے متعلق بریفنگ دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں