سات ماہ کا ولیم چارلس کم عمر ترین میئر بن گیا

نیو یارک: (مانیٹرنگ ڈیسک ) امریکا کی  ریاست ٹیکساس میں سات ماہ کا ولیم چارلس میک ملن چارلی امریکی تاریخ کا سب سے کم عمر ترین میئر بن گیا۔

ولیم چارلس میک ملن چارلی نے ریاست ٹیکساس کے جنوبی علاقے گریمیز کاؤنٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے جنہوں نے نومنتخب میئر کا والہانہ استقبال کیا۔ پرقار تقریب میں نومنتخب میئر چارلی نے روایتی ٹوکسیڈو زیب تن کیا تھا اور ہال میں موجود شرکاء نے تالیاں بجا کر نئے ممبر کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پر چارلی کی والدہ کا کہنا تھا کہ ہمیں برداشت اور تحمل کے رویے اپناتے ہوئے امریکا کو پھر سے میک امریکا کائنڈ اگین کی طرف لے جانا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment