کامیڈی فلم “ڈولِٹل“ کا نیا ٹریلر جاری

لاس اینجلس:  (مانیٹرنگ ڈیسک)  جانوروں سے باتیں کرنے والے ڈاکٹر کی کہانی پر مبنی فلم ”ڈولِٹل“  کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا۔ جانوروں سے باتیں کرنے والے ڈاکٹر کی کہانی پر مبنی اس فلم میں معروف اداکار رابرٹ ڈاونی جونیئر جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں انتھنیو برینڈرس، مارین کوٹیلارڈ اور ٹام ہالینڈ بھی شامل ہیں۔ ایڈونچر اور کامیڈی سے بھرپور فلم” ڈولِٹل“فلم آئندہ سال 17 جنوری کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ فلم بچوں اور بڑوں دونوں میں یکساں پذیرائی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں