غیر قانونی تجاوزات و تعمیرات، جامعہ حفصہ کو نوٹس جاری

گزشتہ روز سی ڈی اے کی جانب سے جامعہ حفصہ کی ناجائز تعمیرات کو رضا کارانہ طور پر گرانے کی ہدایت کی گئی ہے

اسلام آباد: کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی جانب سے جامعہ حفصہ کی انتظامیہ کو جاری کیے جانے والے ایک نوٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سیکٹر جی سیون میں مسجد الفلاح سے متصل بچوں کے پارک پر ناجائز طور پر مدرسے کی عمارت تعمیر کرنے کے ساتھ ساتھ سی ڈی اے کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا ہے۔ شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹس جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر قانونی تجاوزات، جامعہ حفصہ کو جاری کردہ نوٹس واپس

خبرنامے کے پاس موجود نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مدرسہ انتظامیہ نے غیر قانونی طریقے سے پارک میں تعمیرات کی ہیں۔ انتظامیہ کو مدرسے کو فوری طور پر پارک سے ختم کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سی ڈی اے کی ایکڑوں پر مشتمل اراضی  پر غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کی گئی ہیں۔ مراسلے کے متن کے مطابق مدرسے کی انتظامیہ ازخود پندرہ روز میں تمام تعمیرات ختم کردے وگرنہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment