جعلی اکاونٹس کیس: بلاول بھٹو کو طلب کر لیا گیا


اسلام آباد: نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو طلب کر لیا ہے۔ نیب نے بلاول بھٹو کو 24 دسمبر کو جے وی اوپل کیس میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔ بلاول بھٹو کو متعلقہ ریکارڈ اپنے ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو بطور ڈائریکٹر زرداری گروپ طلب کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کا مقدمے میں بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔

دوسری جانب چئیر مین پیپلز پارٹی کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کو نیب کا نوٹس موصول ہوگیا ہے۔

ترجمان بلاول بھٹو زرداری کے مطابق جب چیف جسٹس بھری عدالت میں کہہ چکے ہیں کہ بلاول بھٹو بے قصور ہیں تو نیب کا نوٹس بھیجنا انہیں ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی حکومت بحران کا شکار ہوتی ہے، مخالفین کو نیب کے ذریعے سیاسی انتقام کا نشانہ بناتی ہے۔ نیب بتائے کہ اس نے حکومتی ارکان و وزراء کو کتنے نوٹسز بھیجے  گئے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.