پی آئی اے سمیت دیگر ائیر لائینز کے کرایوں میں اضافہ


کراچی: پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائینز نے اندرون ملک جانے والی پروازوں کے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا ہے۔ کرایہ بڑھنے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی سمیت ملک کی بڑی ائیر لائنز نے اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں یکدم اضافہ کر دیا ہے۔ کراچی سے لاہور، اسلام آباد جانے والی پرواز وں کا یکطرفہ کرایہ 35 ہزار روپے سے زائد وصول کیا جا رہا ہے۔ جبکہ لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹرکے کرایہ میں دس سے پندرہ ہزار کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ ائیر بلیو اور سیرین ائیر بھی 36 ہزار روپے سے زائد یک طرفہ وصول کر رہی ہیں۔ اضافے کے ساتھ کراچی سیکٹر کا کرایہ 35 ہزار جبکہ اسلام آباد اور کوئٹہ سیکٹر کا کرایہ تیس ہزار روپے ہو چکا ہے۔

کرایہ بڑھنے کے باعث مسافروں کو شدیدپریشانی کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ترجمان پی آئی اے نے اضافی کرائے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے پر لوڈ کی وجہ سے کرایہ بڑھ گیا ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.