اسلام آباد میں چودھویں تائیکوانڈو چیمپئن شپ شروع

اسلام آباد میں منعقد ہونے والے تائیکوانڈو مقابلوں کا ایک منظر

اسلام آباد: اسلام آباد میں چودھویں کورین ایمبیسڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے شروع ہو گئے ہیں۔ 5 روزہ مقابلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب اسلام آباد میں منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسلام آباد میں کورین سفیر کواک سنگ کیو تھے۔

تفصیلات کے مطابق چودھویں کورین ایمبیسڈر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2019 کے کھیلوں کا آغاز اسلام آباد میں ہوگیا۔ تائیکوانڈو کے مقابلے اسلام آباد عامر خان باکسنگ اکیڈمی میں منعقد کیے گئے ہیں۔ مقابلوں میں چاروں صوبوں کے کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ تقریب کے پہلے روز چاروں صوبوں کے کھلاڑیوں نے صوبائی پرچموں کے ساتھ افتتاحی تقریب میں انٹری دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اسلام آباد میں کورین سفیر کواک سنگ کیو کو کورین ترانہ بجا کے خوش آمدید کہا گیا۔ پاکستانی ترانہ بھی بجا کر کھلاڑیوں کا جذبہ بڑھایا گیا۔ تقریب میں ریلوے، آرمی، واپڈا اور دیگر اداروں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment