پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت سے نہیں روکا: سعودی سفارتخانہ

اسلام آباد: پاکستان میں سعودی عرب کے سفارت خانہ نے میڈیا پر چلنے والی بے بنیاد خبروں کی تردید کی ہے، جن میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے پر مجبور کیا ہے اور شرکت کی صورت میں پاکستان کو دھمکی دی ہے۔

سعودی عرب کے سفارتخانے کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات ایسے نہیں جہاں دھمکیوں کی زبان استعمال ہوتی ہو۔ سعودی عرب اور پاکستان کے مابین گہرے تزویراتی تعلقات ہیں جو اعتماد، افہام وتفہیم اور باہمی احترام پر قائم ہیں، اور دونوں ممالک کے درمیان بیشتر علاقائی، عالمی اور بطور خاص امت مسلمہ کے معاملات میں اتفاق رائے پایا جاتا ہے۔

سفارت خانے نے اپنی وضاحت میں یہ بھی کہا ہے کہ سعودی عرب ہمیشہ دوستانہ تعلقات کی بنیاد پر پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور اس نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے تاکہ پاکستان ایک کامیاب اور مستحکم ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment