وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی  ملاقات ہوئی۔ ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔ ملاقات میں ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے چیف جسٹس  گلزار احمد کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی۔ تقریب ایوان صدر میں ہوئی جس میں سپریم کورٹ، لاہور ہائیکورٹ کے ججز، وکلاء اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تقریب میں وفاقی وزراء اور مشیر بھی شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں