اسلام آباد میں سبزیاں و گوشت عوام الناس کی پہنچ سے باہر ہو گئے


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مہنگائی کے طوفان نے عوام الناس کو شدید پریشانی سے کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بھی مہنگائی کے اثر سے محفوظ نہ رہ سکا۔ روزہ مرہ کے استعمال کی سبزیاں بھی عوام الناس کی دسترس سے باہر ہونے لگیں۔ سبزی کی مختلف مارکیٹس میں ٹماٹر 140، پیاز 100 روپے، آلو 60 سے 70 روپے کلو میں فروخت ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب قصائیوں نے گوشت کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کر دیا ہے۔ پائے 1400 روپے ،سری بغیر مغز 150 اور مغز کے ساتھ 300 میں فروخت کیے جا رہے ہیں جبکہ بڑا گوشت 480 اور چھوٹا گوشت 980 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
زندہ مرغی 170 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 280 روپے فی کلو بک رہا ہے۔ اس کے علاوہ فارمی انڈے 123 روپے اور دیسی انڈے 160 سے 170 روپے درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.