نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو کل طلب کر لیا


راولپنڈی: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال کو کل (23 دسمبر) نیب راولپنڈی کی جانب سے طلب کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کو نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی تحقیقات میں نئے شواہد سامنے آنے کی بنیاد پر طلب کیا گیا۔ احسن اقبال کو دن ساڑھے گیارہ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے گزشتہ ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کیا تھا۔ دورہ کرنے والی ٹیم نے احسن اقبال اور ان کے خاندان کے اثاثوں کی تفصیلات بھی حاصل کی تھیں۔نیب نے گزشتہ برس نارووال کے اسپورٹس سٹی پراجیکٹ میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کر  نے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل نیب راولپنڈی نے احسن اقبال کو 29 ستمبر 2019 کو بھی نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کے بارے میں پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا ۔ ان سے ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی  گئی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق  احسن اقبال پوچھے گئے سوالوں کے درست جواب دینے کی بجائے سیاسی نوعیت کے جوابات دیتے رہے۔

نارووال سپورٹس پراجیکٹ

نارووال سپورٹس سٹی 44ایکڑ زمین پر قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح سابق صدر ممنون حسین نے کیا تھا۔اس پراجیکٹ پر تقریباً 6 ارب روپے لاگت آئی تھی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.