وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اغواکار گروہ سرگرم


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے گنجان آباد علاقے تھانہ کھنہ کی حدود میں مبینہ طور پر اغوا کاروں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں اغوا کاروں کےافغان گینگ کے سرگرمِ عمل ہونے کی پریشان کن خبریں سامنے آ رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کا تھانہ کھنہ کا علاقہ ایک نہایت گنجان آباد علاقہ ہے جبکہ علاقے میں اغوا کاروں کا افغان گینگ سرگرمِ عمل ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اغوا کاروں کے گروہ کے حوالے سے اطلاعات سامنے آنے پر شہری تشویش کا شکار ہیں۔
جبکہ دوسری طرف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں سرکاری سکول کی طالبہ کا اغوا معمہ بن کر رہ گیا ہے۔ پانچ روز گزرنے کے باوجود پولیس طالبہ کا سراغ لگانے میں ناکام  نظر آ رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق طالبہ کی تلاش تاحال جاری ہے ۔ یاد رہے کہ 16دسمبر کو فیڈرل گرلز سکول کی تیرہ سالہ طالبہ کو سکول سےواپسی پراغوا کر لیاگیا۔

ملحقہ خبر

جڑواں شہر راولپنڈی میں صادق آباد پولیس نے سی پی اور راولپنڈی محمد احسن یونس کے احکامات پر دو رُکنی ڈکیت گروہ گرفتار کر لیا ہے۔ یہ کاروائی ایس پی راول آصف مسعود کی زیر نگرانی کی گئی۔ دو رُکنی ڈکیت گروہ اسلحے کی نوک پر شہریوں سے لوٹ مار کی واداتوں میں ملوث تھے۔ ملزمان کے قبضے سے دو عدد پسٹل اور چھینا گیا موبائل برآمد کر لیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں پچھلے کچھ عرصے سے جرائم کی شرح میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ان وارداتوں میں شہری اپنی قیمتی نقدی اور گاڑیوں سے محروم ہو چکے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.