پاکستان کسٹمز کے گودام سے 84 کروڑ روپے چوری

لاہور: پاکستان کسٹمز کے گودام میں چوری کی دوسری بڑی وارادت میں 84 کروڑ روپے غائب ہو گئے۔
تصیلات کے مطابق باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کسٹمز کے عملے نے گودام سے 84 کروڑ مالیت کی غیرملکی کرنسی چوری کر لی۔
کسٹمز حکام نے ادارے کے سپریٹنڈنٹ اور انسپکٹر کے خلاف تھانہ پرانی انار کلی ، لاہور میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق غائب ہونے والی کرنسی میں امریکی ڈالرز، برطانوی پاؤنڈز، سعودی ریال، یواےای درہم، چینی یووان، جاپانی ین، عمانی ریال، ملائشین رنگیٹ اور سنگا رپور کے ڈالرز شامل ہیں۔خبرنامے کے پاس موجود ایف آئی آر کی کاپی میں وئیر ہاوس کے موجودہ انچارج انسپکٹر کسٹمز خالد پرویز بھٹہ اور سابقہ انچارج محمد یوسف خان ، جو اب ریٹائر ہو چکے ہیں، طلب کیے جانے پرغائب ہونے والی کرنسی کے بارے میں کوئی وضاحت پیش نہ کر سکے ۔
یاد رہے کہ کسٹمز حکام نے مذکورہ کرنسی علامہ اقبال انٹر نیشنل ائرپورٹ پر اپنے قبضے میں لی تھی جسے بعد ازاں کسٹمز گوادم میں شفٹ کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران کسٹمز میں سامان کی چوری کے 5 واقعات رونما ہو چکے ہیں جن میں ادارے کے مختلف افسران اور اہلکار ملوث پائے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment