گرفتاری کے بعد احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل

اسلام آباد: نیب راولپنڈی کی جانب سے آج شام حراست میں لیے گئے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا طبی معائنہ مکمل کیا کر لیا گیا ہے۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے احسن اقبال کو فٹ قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو آج شام نیب کی جانب سے حراست میں لیا گیا تھا۔ گرفتاری کے بعد احسن اقبال کا طبی ٹیسٹ مکمل کیا گیا۔ پولی کلینک اسپتال کے میڈیکل بورڈ اور نیب کے ڈاکٹرز نے احسن اقبال کا طبی معائنہ کیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز کی جانب سے احسن اقبال کو فٹ قرار دیا گیا۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ احسن اقبال کا بلڈ پریشر اور شگر نارمل ہے اور ان کو دوا کھانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یاد رہے کہ آج احسن اقبال کو نیب کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment