آرمی چیف اور جاپانی مشیر وزیراعظم کی ملاقات

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ کے درمیان ایک ملاقات ہوئی ہے، جس میں  باہمی  دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا گیا ہے

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جاپانی وزیراعظم کے مشیر برائے امور خارجہ سونورا کنٹارو کی  میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں باہمی  دلچسپی کے امور سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر  تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں معزز مہمان نے خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا ہے۔ جبکہ دوطرفہ تعلقات،خطے میں امن واستحکام کیلئے کوششوں کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment