علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مین رن وے کو بند کردیا گیا

لاہور: لاہور کے مرکزی علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ کا مین رن وے مرمتی کام کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جاری کردہ نوٹم کے مطابق رن وے چھ گھنٹے کے لیے جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے بند رہے گا۔ مرکزی رن وے کو صبح گیارہ بجے سے شام پانچ بجے تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان سول ایوی ایشن کامران ملک کا کہنا ہے کہ مرکزی رن وے کی بندش سے سیکنڈری رن وے کو جہازوں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکنڈری رن وے پر فلائٹ آپریشن سے کوئی بھی پرواز متاثر نہیں ہوگی۔ مین رن کو دھند بڑھنے سے پہلے پہلے شام تک کھول دیا جائے گا۔

واضح رہے ک لاہور ائیرپورٹ کے سیکنڈری رن وے پر ایل ایل ایس کیٹ تھری نظام نصب نہیں۔ شام تک آئی ایل ایس نظام والا مین رن وے نہ کھولے جانے سے پروازوں کا نظام شدید متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment