چیف جسٹس گلزار احمد نے پہلے کیس کی سماعت کر لی

اسلام آباد: جسٹس گلزاراحمد نے بطورچیف جسٹس پہلا کیس سن لیا۔ پنجاب کے پٹواری کی اپیل مسترد کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق 21 دسمبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے والے نئے چیف جسٹس گلزاراحمد پرمشتمل دورکنی بنچ نے پنجاب کے پٹواری محمد نوازکی برطرفی کیخلاف اپیل کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ محمد نوازکا معاملہ ثابت ہے اس نے عدالتی حکم کے برخلاف کام کیا۔ پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا۔ پٹواری کے وکیل نے چیف جسٹس کا منصب سنبھالنے مبارک پیش کی اور پہلا کیس سننے پر خود کو خوش نصیب قراردیا۔ چیف جسٹس نے شکریہ ادا کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ محمد نوازکا تومعاملہ ثابت ہے۔ اس نے عدالتی حکم کے برخلاف کام کیا ۔پٹواری مس کنڈکٹ کا مرتکب پایا گیا ہے۔ محمد نواز کے وکیل نے کہا کہ گرداوور اور تحصیلدار بھی ملوث تھے لیکن سارا بوجھ پٹواری پرڈال دیا گیا۔، جسٹس منصورعلی شاہ نے وکیل کوپٹواری محمد نواز کے کیس پر دلائل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عدالت ایگزیکٹو کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔ بعد ازاں عدالت کیس نمٹاتے ہوئے پٹواری محمد نواز کی اپیل خارج کردی۔

واضح رہے کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے پٹواری محمد نواز کو 2012 میں نوکری سے برطرف کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں