وفاقی کابینہ اجلاس کا اہم اجلاس کل ہو گا

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس پی ایم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس کے لیے وفاقی کابینہ کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس کل وزیر اعظم ہاوس میں منعقد ہو گا۔ اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر بات چیت کے ساتھ ساتھ آرمی ایکٹ میں ترمیم اور پرویز مشرف کے خلاف فیصلے پر بھی بات چیت ہوگی۔  اجلاس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔ وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی۔ فیڈرل لینڈ کمیشن کے سینئر ممبر، نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس کے چیئرپرسن اور ممبران، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ایمپلائز ٹرسٹ کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران، لوک ورثہ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور فرسٹ وویمن بنک لمیٹڈ کے صدر کی تقرری بھی ایجنڈے میں موجود ہے۔ کابینہ سٹیٹ بنک کے شیئرز ہاؤس بلڈنگ فنانس کمپنی کو بھیجنے کی منظوری دے گی۔ وزارت قومی صحت ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں کی سمری پیش کرے گی۔ نیشنل پاور پارکس مینجمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان سپورٹس بورڈ کے بورڈ کی ازسر نو تعمیر اور رولز میں ترامیم ایجنڈے میں شامل ہے۔ ایل او سی پر مقیم پاکستانیوں کے لیے سپیشل ریلیف گرانٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان نیوی سے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں جنرل مینجر کی ڈیپوٹیشن پر تعیناتی بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔

 

آئی ڈی: 2019/12/23/886

متعلقہ خبریں

Leave a Comment