فارن فنڈنگ کیس؛ پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے ثبوت مانگ لیے

اسلام آباد: پیپلزپارٹی نے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی سے اپنے اوپر عائد الزامات کے ثبوت مانگ لیے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کی فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے سکروٹنی کمیٹی کا اگلا اجلاس 9 جنوری کو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی غیرملکی فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی کا اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہوگیا۔ ن لیگ کیجانب سے وکیل جہانگیر جدون کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ سکروٹنی کمیٹی نے ن لیگ کے وکیل کو 9 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔

جبکہ دوسری طرف پیپلزپارٹی کے خلاف سکروٹنی کمیٹی کے اجلاس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے اعجاز راٹھور کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن سکروٹنی کمیٹی کو ایک اور درخواست دے دی گئی۔ درخواست میں الیکشن کمیشن کی سکروٹنی کمیٹی سے الزامات کے ثبوت مانگ لیے گئے ہیں۔ اسکروٹنی کمیٹی نے دونوں جماعتوں کے وکلاء کو اگلی سماعت کے لیے 9 جنوری کو دوبارہ طلب کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment