امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے: جنرل قمر جاوید باجوہ

General-Qamar-Javed-Bajwa

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، مسئلہ کشمیر پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  اور سی ایم ایچ مظفر آباد کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں اور مریضوں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مادر وطن کی حفاظت پر مامور فوجی افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ہم کسی بھی مس ایڈونچر کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ مادر وطن کی حفاظت کے لیے کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے بھرپور انداز میں تیار ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ ہم اپنے مادر وطن کی حفاظت کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ مسئلہ کشمیر کے معاملے پر کسی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورے کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment