اسلام آباد میں 4 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل


اسلام آباد: اسلام آباد کے تھانہ بھارہ کہو کے علاقہ سے اغوا ہونے والے 4سالہ بچے کو قتل کردیا گیا ہے۔  بچے کو اس کے والد کے سگے کزن حمزہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ چار روز قبل گھر کے باہر سے تاوان کی خاطر اغوا کیا گیا تھا۔ اغوا کے متعلق مقدمہ تھانہ بھارہ کہو میں درج کیا گیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے بچے کی بازیابی کے لئے ایس پی سٹی کی زیرنگرانی پانچ ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ پولیس ٹیموں نے اغوا میں ملوث دو ملزمان حمزہ اور آفتاب کو گرفتار کیا تھا۔

ملزمان نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے بچے کو ایک گھر میں رکھا ہوا تھا۔ پولیس ٹیمیں اس گھر میں گئیں تو انہیں بچے کی لاش ملی۔ بچے کو اس کے والد کے سگے کزن حمزہ نے اپنے دوستوں کے ہمراہ تاوان کی خاطر اغوا کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تاہم تاوان کے متعلق پولیس کو کسی قسم کی اطلاع نہیں تھی۔ بچے کی لاش کو قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کیا جائے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.