افغان الیکشن ابتدائی نتائج؛ پاکستان کا خیر مقدم


اسلام آباد: پاکستان نے 28 ستمبر کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور جنوبی ایشیا خطے کے سیاسی استحکام کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری ایک بیان کے مطابق پاکستان نے 28 ستمبر 2019 کو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید کرتے ہیں حتمی نتائج کا اعلان افغان انتخابی قوانین کے مطابق مقررہ مدت میں کیا جائے گا۔ پاکستان افغانستان کے جمہوری عمل کی حمایت کرتا ہےافغانستان کے صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور جنوبی ایشیا خطے کے سیاسی استحکام کے لئے ایک اہم قدم ہے۔

یاد رہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے 28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اشرف غنی نے مجموعی ووٹ کے 50.06 فیصد ووٹ حاصل کیے جب کہ عبداللہ عبداللہ 39.52 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔ عبداللہ عبداللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان الیکشن کمیشن نے اشرف غنی کو سپورٹ کیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.