ایف آئی اے نے ن لیگ کے پرویز رشید کو بھی طلب کرلیا

اسلام آباد: نیب کی جانب سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کوطلبی کے نوٹسز جاری کرنے کے بعد اب وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بھی  نوٹسز جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ ایف آئی اے  کی جانب سے  مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشیدکو  طلب کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کی جانب سےمسلم لیگ ن کے سینئر رہنما  پرویز رشید کو نوٹس جاری  کیا  گیا ہے جس کے مطابق انہیں30 دسمبر کی صبح 11 بجے طلب کیا گيا ہے۔نوٹس میں کہا گيا ہے کہ آپ مقدمے کے حقائق اور حالات سے بخوبی آگاہ ہیں لہٰذا پیش نہ ہونے کی صورت میں آپ کے خلاف یکطرفہ کارروائی شروع کردی جائے گی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایف آئی اے کے سائبرکرائم ونگ کی جانب سے ن لیگ کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری عطاء اللہ تارڑ اور  ن لیگ پنجاب کی سیکریٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کو بھی  طلب کیا جاچکا ہے۔ ایف آئی اے نے تینوں رہنماؤں کو جج ویڈیو اسکینڈل کے مقدمے میں  طلب کرتے ہوئے  سائبرکرائم ونگ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment