بی آر ٹی فیصلہ؛ کے پی حکومت نے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکر دی

پشاور: حکومت خیبر پختونخواہ اور پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے پشاور ہائی کورٹ کا ایف آئی اے کو بی آر ٹی منصوبے کی تحقیقات کے حکم کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ حکومت نے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ پشاور رجسٹری میں درخواست دائر کی۔ پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ڈی اے) نے سپریم کورٹ اسلام آباد میں وکیل مخدوم علی خان کی وساطت سے درخواست دائر کی۔ دونوں درخواستوں میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے روکنے کا حکم دینے کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پشاور ہائی کورٹ کا حکم خلاف قانون ہے۔ پشاور ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔  درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلے سے قبل ایف آئی اے کو انکوائری سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ ایف آئی نے 11 دسمبر کو بی آر ٹی منصوبے کی انکوائری شروع کی تھی۔ اس انکوائری کے لیے ایف آئی اے کے انسداد بدعنوانی سیل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی تھی  جس کی نگرانی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر کریں گے۔ پشاور ہائی کورٹ نے چند روز پہلے اپنے تفصیلی فیصلے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے سے کہا تھا کہ بی آر ٹی کے منصوبے کی تحقیقات 45 دن کے اندر مکمل کی جائیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment