خیبر پختونخواہ کابینہ کا اجلاس؛ پشاور پریس کلب کے لیے گرانٹ جاری

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے پشاور پریس کلب کے لیے 1.5 کروڑ روپے ون ٹائم گرانٹ ان ایڈ کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی کابینہ نے خیبر یونین آف جرنلسٹس کے لیے 50 لاکھ روپے ون ٹائم گرانٹ ان ایڈ کی منظوری بھی دےدی۔ گرانٹ ان ایڈ کی فراہمی کا اعلان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے پشاور پریس کلب کی سالانہ حلف برداری کے موقع پر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment