سنگین غداری کیس: لاہور ہائی کورٹ کا فل بینچ تشکیل

لاہور: سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں لاہور ہائی کورٹ نے خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر فل بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سفارش پر فل بینچ تشکیل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی فل بینچ کی سربراہی کریں گے۔ فل بینچ میں جسٹس امیر بھٹی اور جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر بھی شامل ہیں۔ فل بینچ کی تشکیل سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف خصوصی عدالت کے ٹرائل کو کالعدم قرار دینے کے لیےکی گئی ہے۔  تین رکنی فل بینچ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس مین خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست پر سماعت کرے گا۔ سابق صدر پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کو چیلنج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے سنگین غداری کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کو سزائے موت کی سزا دی تھی۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment