سڈنی میں خاتون نے فرش پر انڈا فرائی کر لیا


سڈنی: آسٹریلوی خاتون نے شدید گرمی سے پریشان ہونے کی بجائے فائدہ اُٹھا کر فرش پر فرائی پین رکھ کر انڈا فرائی کر لیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دُنیا کے مختلف ممالک میں اس وقت جہاں سردی کا راج ہے وہیں آسٹریلیا سخت گرمی کی لپیٹ میں ہے جس کی وجہ سے لوگ بے حد پریشان ہیں۔
40 ڈگری کے گرم ترین موسم میں ایک خاتون نے موقع سے فائدہ اُٹھایا اور فرش پر فرائی پین رکھ کر اس میں انڈا فرائی کر لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی کایہ سلسلہ جنوری کے آخر تک جاری رہے گا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.