مشترکہ مفادات کونسل؛ عمران خان کے اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عکاس: فردوس عاشق


اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کا  وفاق پاکستان کی تمام اکائیوں کو ساتھ لے کر چلنے اور ملکی ترقی کے ثمرات پاکستان کے کونے کونے میں پہنچانے کے عزم کا عملی ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں وہ تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں دہائیوں سے تاخیر کا شکار معاملات پر مفاہمت کے ساتھ سیر حاصل گفتگو اور اتفاق رائے پیدا کرنے کی جانب اہم پیشرفت ہوئی۔ فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں وزیراعظم کی زیرصدارت تمام وزراء اعلی کی شرکت اس بات کا آئینہ دار ہے کہ ملکی قیادت قومی اہمیت کے معاملات سمیت عوامی فلاح اور ملکی ترقی کے لیے یکسو ہے۔وزیراعظم نے گیس رائیلٹی خصوصاً صوبوں میں پانی کی منصفانہ تقسیم کی ہدایات دیں۔ ٹیلی میٹری نظام پانی کی منصفانہ تقسیم میں ممدو معاون ثابت ہوگا۔ یکساں تعلیم و تحقیقی معیار کے مقصد کے حصول کیلئے تفصیلات کو باہمی مشاورت سے طے کرنے پر اتفاق نہایت خوش آئند ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا اجلاس میں حویلی بہادر شاہ اور بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے آگاہ اور واپڈا چیف ایگزیکٹیو کے لئے قابل شخصیت کے انتخاب کا فیصلہ بھی کیا گیا۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.