پاکستان سفر کے لیے بہترین ملک قرار

اسلام آباد: ورلڈ انڈیکس کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق پاکستان ‏کو دنیا بھر میں تعطیلات گزارنے کیلئے ‏سب سے بہترین ملک قرار دے دیا گیا ہے۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے اس حوالے سے ردِ عمل دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاکستان کا ‏سرفہرست ہونا عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی مثبت ‏پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ‏ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ورلڈ انڈیکس نے 2020 میں ‏تعطیلات گزارنے ‏کیلئے بیس بہترین ممالک کی لسٹ جاری کی ہے۔ اس لسٹ میں پاکستان کا ‏سرفہرست ہونا عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی مثبت ‏پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ‏ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ آج  ایک طرف ہندوستان کی جارحانہ اور امن دشمن پالیسیوں کے ‏سبب ٹریول ایڈوایزریز جاری ہو رہی ہیں، تو دوسری طرف پاکستان کو وزٹ کیلئے بہترین ‏جگہ ‏قرار دیا جا رہا ہے۔ آج ہماری سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پوری قوم ‏مبارکباد کی ‏مستحق ہیں جنہوں نے پاک سر زمین کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے ‏کیلئے ‏اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment