پاکستان میں مہنگائی فورا کم نہیں ہوگی: کنٹری ڈائریکٹر آئی ایم ایف


اسلام آباد: آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر ماریا ٹریسا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مہنگائی میں فوری کمی نہیں ہوگی۔ ٹیکس سسٹم میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کنٹری ڈائریکٹر آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد پاکستان میں مالی نظم و ضبط بہتر ہوا۔ پاکستان نے سرکلر ڈیٹ میں کمی کا جامع پلان دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آمدنی بڑھانے کا سب سے پہلا چیلنج درپیش ہے۔ اس کے علاوہ ایکسچینج ریٹ اور سماجی شعبے کا تحفظ جیسے چیلنجز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ٹیکس ری فنڈ مارچ میں دیئے جانے کا ہدف ہے۔ ان کے مطابق ان کمپنیوں کے نقصانات 2021 تک ختم کرنے کا ہدف ہے۔

آئی ایم ایف کی کنٹری ڈائریکٹر ماریا ٹریسا کا کہنا تھا کہ اخراجات پر وفاق اور صوبوں کا ایک دوسرے سے مطمئن ہونا خاصا مشکل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ہدف میں کمی پاکستان میں ٹیکس جمع کرنے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے کی گئی۔ ان کے مطابق ٹیکس جمع کرنے میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.