ہول سیل اور ریٹیل بزنس کرنے والوں کی سیلز ٹیکس رجسٹریشن لازمی قرار

Federal Board of Revenue

اسلام آباد: ایف بی آر نے کہا ہے کہ اس بات کا فیصلہ کمیٹیاں کریں گی کہ ہول سیل اور ریٹیل دونوں کا بزنس کرنے والا کونسا تاجر سیلز ٹیکس کی لازمی رجسٹریشن کے دائرے میں آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہول سیل اور ریٹیل دونوں کا بزنس کرنے والا کونسا تاجر سیلز ٹیکس کی لازمی رجسٹریشن کے دائرے میں آئے گا، اس کا فیصلہ کمیٹیاں کریں گی۔اسی طرح ٹیکس میں رجسٹریشن کے لئے ملک بھر کی مارکیٹوں میں مہم چلائی جائے گی۔ اس ضمن میں ایف بی آر آسان اور سادہ رجسڑیشن فارم مہیا کرے گا۔ مزید براں موجودہ ٹیکس گزاروں اور ایف بی آر کے مابین تنازعات کا "اے ڈی آر سی” کے طریقہ کار کے مطابق باہمی افہام و تفہیم کے ذریعے حل تلاش کریں گی۔ جبکہ ٹیکس گزاروں کے ٹرن اوور کا تعین کرنے میں ایف بی آر کی مدد کریں گی اورایک ہزار مربع فٹ رقبہ کی بنیاد پر سیلز ٹیکس میں رجسٹر کی جانیوالی دکانوں کے بارے میں شکایت کی صورت میں تصفیہ کریں گی۔ جاری بیان کے مطابق ٹیکس حکام اور تاجر نمائندوں کے درمیان 30 اکتوبر 2019 کو ہونے والے معاہدے میں مختلف امور کے حوالے سے یہ طے پایا کہ ان کے بارے میں کوئی بھی فیصلہ تاجروں کی کمیٹی کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment