گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں؛ عوامی نمائندوں کو ایک اور نوٹس

National Assembly

اسلام آباد: پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے مالی سال 19-2018 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے میں آخری 7 دن باقی رہ گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج  دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹرینز اور ارکان صوبائی اسمبلی کے لیے مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے میں آخری 7 دن باقی رہ گئے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ممبران کو ایک بار پھر یاددہانی کا نوٹس بھیج  دیا۔ جاری کردہ نوٹس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کو 31 دسمبر تک مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام پارلیمنٹریز اور اراکین صوبائی اسمبلی اپنے بیوی بچوں اور زیر کفالت افراد کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں۔ نوٹس میں تنبیہہ کی گئی ہے کہ 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹرینز کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن یکم جنوری کو گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے پارلیمنٹیرینز کی تفصیلات جاری کرے گا۔ الیکشن کمیشن گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز گوشواروں کی والے کی رکنیت 16 جنوری کو معطل کر دے گا۔ رکنیت معطل ہونے والے اراکین کسی بھی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ گوشواروں کی غلط تفصیلات دینے والے پارلیمنٹرینز اور اراکین صوبائی اسمبلیوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔ گوشواروں سے متعلق فارم الیکشن کمیشن کے دفاتر سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment