26 دسمبر کو 118 سال بعد منفرد چاند گرہن ہو گا

سال 2019 کا آخری منفرد سورج گرہن 118 برس بعد ہونے جا رہا ہے۔ مکمل سورج گرہن کا نظارہ یورپ، ایشیا بشمول پاکستان ، آسٹریلیا، افریقہ، پیسیفک اور انڈین اوشین میں دیکھا جا سکے گا۔

 یہ گرہن اپنی نوعیت کا منفرد دائرہ نما سورج گرہن ہوگا۔ آئندہ اس طرح کا سورج گرہن 84 برس بعد 2102 میں دیکھا جا سکے گا۔ گرہن کا دورانیہ 12 منٹ اور 30 سیکنڈ ہوگا۔

گرہن پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا، 8 بج کر 37 منٹ پر یہ اپنے عروج پر ہوگا، گرہن دوپہر 1 بج کر 6 منٹ تک مکمل طور پر ختم ہوجائے گا۔ یہ سورج گرہن رواں برس کا چوتھا سورج گرہن ہے۔ سال 2019 میں پہلا سورج گرہن 6 جنوری کو ہوا تھا جو جزوی تھا۔

سال کا دوسرا اور تیسرا مکمل سورج گرہن 2 اور 3 جولائی کو ہوا تھا۔ پہلے تینوں سورج گرہن کا نظارہ پاکستان میں نہیں دیکھا گیا تھا۔

تنبیہہ: سورج گرہن کو براہ راست دیکھنے سے گریز کریں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment