شاہد خاقان عباسی کی طبیعت خراب ہو گئی۔۔ اسپتال منتقل

Maryam-Nawaz-calls on Shahid Khaqan Abbasi

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے۔ سابق وزیراعظم کی طبیعت ناساز ہونے پر انہیں جیل سے اسلام آباد کی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

شاہد خاقان عباسی  گزشتہ 4 سال سے ہرنیا کی تکلیف  میں مبتلا ہیں۔  اس سے قبل انہیں 4 نومبر کو بھی اسلام آباد میں واقع ایک نجی اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں 7 نومبر کو ان کا ہرنیا کا آپریشن کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔  تاہم اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ہی  قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے جس میں دیگر 7 ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment