پی آئی سی حملہ کیس: 25 وکلاء کی ضمانت منظور

لاہور : صوبائی دارالحکومت کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) حملہ کیس میں 25 وکلاء کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کے جج ارشد بھٹہ نے پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلا کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 ملزمان کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کر لیا گیا ہے۔ پنجاب فرانزک سائنس لیباریٹری نے جواب عدالت میں جمع کروایا ہے۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ 25 وکلا کی شناخت پریڈ میں تصدیق ہو چکی ہے۔

مزید پڑھیں: سانحہ ء پی آئی سی: ڈاکٹر عرفان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

دوسری طرف ملزمان کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ  32 وکلا 10 دن سے پولیس کی حراست میں موجود ہیں۔اگر پولیس نے فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانا تھا تو دوران حراست کرا لیتی۔ ملزمان کا میڈیکل بھی نہیں کرایا گیا۔ ملزمان کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت تمام وکلاء کی رہائی کا حکم دے۔ ملزمان وکلاء کی جانب سے ممبر پنجاب بار کونسل فرہاد علی شاہ اور سیکرٹری لاہور بار ملک عدیل احسان نے دلائل دیئے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment