گوجر خان پولیس کی کاروائی۔۔ بین الاقوامی اسمگلر گرفتار

PS Gujar Khan Smuggler

راولپنڈی: گوجر خان پولیس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اسمگلر گرفتار کر لیا۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق تھانہ گوجر خان نے اطلاعات پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر محمد رمضان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضہ سے ایک کلو ایک سو گرام ہیروئن اورکیپسول برآمد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔ 

ملزم محمد رمضان سے پاکستانی پاسپورٹ اور اسپین کا سکونتی کارڈبھی برآمد کیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس ضمن میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment