ملک بھر میں بھل صفائی مہم کل سے آغاز

اسلام آباد: ملک بھر میں کل سے بھل صفائی کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے منگلا اور تربیلا سے نکلنے والی نہریں کل سے بند کر دی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق ارسا نے بھل صفائی مہم کا سرکلر جاری کر دیا ہے۔  اس سرکلر کے مطابق پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخواہ کی نہریں ایک ماہ کیلئے بند کر دہیں جائیں گی اور تربیلا اور منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج صفر کر دیا جائے گا جبکہ تربیلا اور منگلاد ڈیم سے بجلی کی پیدوار صفر ہو جائے گی۔  نہروں کی بندش کے سرکلر کے مطابق 25 دسمبر سے 31 جنوری تک نہروں کی بندش کی جائے گی۔ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 12 پاور یونٹ بجلی بند کردئیے گئے ہیں۔

دریاے سندھ  اور جہلم میں پانی کے بہاو میں انتہائی کمی

تربیلا اور منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار صرف 10 فی صد رہ گئی۔ ارسا کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 17ہزار اور اخراج 12 ہزار کیوسک  جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی آمد 12 ہزار اور اخراج 18 ہزار کیوسک ہے ۔

ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار 4،418 میگاواٹ کم ہو گئی۔ منگلا ڈیم سے صرف 250 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔ تربیلا ڈیم میں بجلی پیدا کرنے والے 12 یونٹ بند ہو گئے۔ تربیلا ڈیم سے صرف 470  میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment