جہلم کے عوام کے لیے خوشخبری۔۔ کل بڑے منصوبے کا افتتاح

جہلم: صوبہ پنجاب کے ضلع جہلم میں آبپاشی کے میگا منصوبے جلال پور کینال پر121سال بعد کام کا آغاز ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پور کینال منصوبے کا آغاز کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کل جہلم میں جلال پور اریگیشن منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، جہانگیر ترین، فواد چودھری بھی شریک ہوں گے۔ جلال پور کینال کے حوالے سے وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا  ہے کہ جلال پور کینال سے 1لاکھ 70ہزار ایکڑ بنجر زمین سیراب ہوگی۔  دنیا کی بڑی مصنوعی نہر کی تکمیل چار سال میں ہوگی جبکہ اس پر  48 ارب لاگت آئے گی۔  مصنوعی نہری منصوبے کی تکمیل کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک قرض فراہم کرے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 115 کلومیٹر لمبی مصنوعی نہر کا بھی افتتاح کریں گے

فواد چودھری نے کہا کہ ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا ۔ نہرکا پانی درجنوں دیہات میں بنجر زمین کو ذرخیز کرنے کا سبب بنے گا ۔ مصنوعی نہر رسول پور، بیراج سے نکلے گی، اور 1 لاکھ 70 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نہر کا پانی جہلم، پنڈ دادن خان اور ضلع خوشاب کو سیراب کرے گا۔

فواد چودھری نے کہا کہ کلر کہار کے قریب موٹر وے نہر کے اوپر سے گزرے گی ۔ نہر سے تین اضلاع میں ایک لاکھ خاندان، ساڑھے پانچ لاکھ لوگ براہ راست مستفید ہوں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف نے 2007 میں منصوبے پر کام شروع کرایا۔ 2008 میں منصوبہ رک گیا تھا۔ ایوب خان دور کے بعد انڈس ٹریٹی طرز کا یہ پہلا منصوبہ ہوگا۔ فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ ملکہ وکٹوریہ کی خدمت پر انگریز نے علاقے کے لوگوں کی قسمت بدلنے کے لئے 1898 میں یہ منصوبہ تحفے میں دیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment