مزار قائد پر تبدیلی گارڈز کی پر وقار تقریب کا انعقاد


کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 144 ویں یوم پیدائش کے موقع پر آج مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجر جنرل محمد علی تھے۔ پی ایم اے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔تقریب میں خواتین کیڈٹس کا دستہ بھی شامل ہے۔پاک فضائیہ کا دستہ اپنے فرائض سے سبکدوش ہوا۔

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے144 ویں یوم پیدائش پر کراچی میں مزار قائد کو سبز رنگ کی روشنیوں سے سجا دیا گیا  ہے۔  مزار قائد کے احاطے میں بھی مختلف لائٹس نصب کی گئی ہیں جو خوب صورت منظر پیش کررہی ہیں ۔ مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب میں بابائے قوم کو سلامی پیش کی گئی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.