پاکستانی طالبہ نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا


اسلام آباد: ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس پاکستان سہیل ناصر کی بیٹی اقراء بانو سہیل نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔ اقراء سہیل نے پوری دنیا میں کریمنل لاء اور کانٹریکٹ لاء کے پیپرز مثالی نمبروں سے پاس کر کے بہترین طالبہ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اقرا بانو یونیورسٹی آف لندن کے ایکسٹرنل پروگرام کے تحت پاکستان میں قانون کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ انہیں یونیورسٹی آف لندن کی طرف سے نہ صرف بہترین طالبہ ہونے کا اعزاز دیا گیا ہے بلکہ انہیں 680 پاؤنڈز، جو تقریبا ایک لاکھ بیس ہزار روپے کی رقم بنتی ہے، بھی انعام میں دی گئی ہے۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.