‏سعودی وزیر خارجہ کل پاکستان کے دورے پر پہنچیں گے


اسلام آباد: سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان السعود کل ایک روزہ دورے پر ‏پاکستان آئیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی وزیرخارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی اور وزیراعظم ‏عمران خان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب کے وزیر خارجہ کل اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے جبکہ وزارت خارجہ میں پاکستان سعودی عرب وزرا خارجہ سطح کے مزاکرات ہوں گے۔ یہ سعودی وزیر خارجہ کا پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا۔ دورے کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور سعودی عرب کے گہرے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.